ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری نہیں ہوسکے

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو تا حال ویزے جاری نہیں ہوسکے۔قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں لیکن اس وقت تک کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں ہوسکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو تمام تر مشکلات اور پریشان کُن صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ قومی اسکواڈ 26 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت جائے گا۔ دوسری جانب پاکستانی شائقین بھی ویزہ پالیسی کے منتظر ہیں۔

Back to top button