بابراعظم ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتا ہے، گوتم گمبھیر

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ بابر اعظم میں وہ تمام خوبیاں ہیں جس سے وہ ورلڈ کپ میں ’’آگ‘‘ لگاسکتا ہے۔
اسٹار اسپورٹس کے پروگرام میں اینکر نے گوتم گمبھیر سے سوال کیا کہ ہم کرکٹ کے سات عجوبوں پر بات کریں گے جن میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ، ڈیوڈ وارنر، بابراعظم اور روہت شرما جیسے مایہ ناز کھلاڑی شامل ہیں۔
گوتم گمبھیر سے کہا گیا کہ آپ مذکورہ ناموں میں سے کس کا انتخاب کریں گے جس پر ورلڈ کپ میں آپ کی نظر ہوگی۔
گوتم گمبھیر کا کہنا تھا ’’ میں نے بہت کم ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جن کے پاس بیٹنگ کیلئے اتنا وقت ہو۔ بے شک روہت شرما، ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ اور ڈیوڈ وارنر کا اپنا مقام ہے لیکن بابراعظم کے پاس الگ لیول کی کوالٹی ہے‘‘۔
