وزارت مذہبی امورکے افسر میدان عرفات میں انتقال کرگئے

وفاقی وزارت مذہبی امور کے افسر اعظم چانڈیو میدان عرفات میں احرام کی حالت میں وفات پاگئے۔وزارت کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اعظم چانڈیو کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔وہ ڈی جی حج کے ہمراہ فرائض انجام دے رہے تھے۔
