پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے۔ ملک میں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا، ہر جگہ پی پی ہی نظر آ رہی ہے، ویسے بھی یہ دو تین ماہ ملک میں الیکشن کے ہیں۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے، پی ٹی آئی مجنوؤں کی پارٹی ہے اور اب سارے مجنوں دوسری پارٹیوں میں جا رہے ہیں۔
مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا یہ سال بہت زیادہ گرم ہو گا، جیلوں میں جانے والے گرمی اور سختی برداشت نہیں کر پائیں گے، ہو سکتا ہے کہ جیلوں کی ذمہ داریاں اب ہمیں دی جائیں۔
