وزیراعلیٰ کے پی نے عمران خان کو شٹ اپ کال دیدی

پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپی کے نے بھی عمران خان کو اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے ریڈ سگنل دے دیا ہے۔ایک بیان میں شرجیل میمن اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان محض اعلان ہی رہا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، نوٹنکی کرنے والوں کا ٹولہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے، کے پی میں تو ان کو کسی نے نہیں روکا، اسمبلی کیوں نہیں تحلیل کی؟شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان بلیک میلنگ، دھونس اور دھمکی سے دوبارہ اقتدار چاہتے ہیں، ملک پر عمرانی ڈاکٹرائن مسلط کرنا چاہتے ہیں، کے پی میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کے پی کا ڈپٹی اسپیکر اور تھانے محفوظ نہیں، پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام اور بے یقینی کی صورتحال میں رکھنا چاہتی ہے۔صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نہیں چاہتے پاکستان کی معیشت چلے، ان کی خواہش ہے ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال جنم لے۔

Back to top button