وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کی شہری کو گالیاں اوردھمکیاں

پی آئی سی حملہ کیس کے ملزم اوروزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گاڑی دوسرے شہری کی گاڑی سے ٹکرانے پر وہ آگ بگولہ ہوگئے اور مخالف گاڑی کی چابی نکال کر ڈرائیور کو گالیاں اور دھمکیاں دیتے رہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیاں ایک نجی کلب میں داخل ہوتے ہوئے آپس میں ٹکرائیں جس پر وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی آپے سے باہر ہوگئے اور معمولی گاڑی لگنے پر دوسری گاڑی سے چابی نکال کر گاڑی کو ٹھوکرے مارتے رہے، دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو گالیاں دیتے ہوئے دھمکیاں بھی دیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں گاڑیاں نجی کلب میں داخل ہورہی تھیں کہ حسان نیازی کی گاڑی سے دوسری گاڑی کی ہلکی سی ٹکر ہوگئی، جس پر حسان نیازی غصے میں آگئے، جس گاڑی نے حسان نیازی کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی، انہوں نے اس گاڑی کی چابی نکال کرگالیاں دینا شروع کردیں۔
بتایا گیا ہے کہ حسان نیازی نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو دوبارہ بدلہ لینے کیلئے واپس اپنی گاڑی سے ٹھوکر بھی ماری۔ واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے اور سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے حسان نیازی پی آئی سی میں وکلاء اور ڈاکٹرز کی ہنگامہ آرائی کے کیس میں بھی ملزم ہیں۔ لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں بیرسٹر حسان نیازی سمیت 10 وکلا ء کی عبوری درخواست ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع دے رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button