وزیر داخلہ اعلیٰ اجلاس کی صدارت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی سانحہ مستونگ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکیورٹی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیں گے۔
کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی جی بلوچستان اور چیف سیکریٹری نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ کو بریفنگ دیں گے۔
