ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ میں مہوش حیات کی انٹری

ڈزنی پلس پر چلنے والی مقبول ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کی تیسری قسط جاری کر دی گئی ہے جس کی اہم بات اداکارہ مہوش حیات کی انٹری تھی، ویب سیریز میں مہوش حیات فلیش بیک میں کمالہ خان کی دادی کی جوانی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ڈزنی پلس پر 22 جون سے مس مارول کی نشریات کا آغاز ہوا ہے اور اس سیریز کی تیسری قسط میں مہوش حیات کی انٹری دکھائی گئی ہے۔
ڈزنی کی مسلمان سپر ہیرو پر بنی نئی سیریز’ مس مارول ‘سے ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آ گئی ہے، وہ اس سیریز کی تیسری قسط کے دوران فلیش بیک میں کمالہ خان کی دادی کی جوانی کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں جس میں ان کا نام عائشہ ہے، جبکہ حال میں یہ کردار ثمینہ احمد نبھا رہی ہیں۔
سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ یہ سیریز نامور ہدایتکار شرمین عبید چنائے،العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکاروں میں مہوش حیات کے علاوہ نمرہ بچہ بھی مس مارول میں نجمہ کا کردار نبھارہی ہیں، مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیا گیا تاہم پاکستان میں اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینما گھروں میں دکھایا جا رہا ہے۔
