ٍچیمپئنز ٹرافی: کسی کوپاکستان میں پریشانی نہیں ہوگی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے حوالے غیرملکی ٹیموں‌ کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان میں کوئی پریشانی نہیں‌ ہوگی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پْراعتماد ہے کہ کسی شریک ملک کو ایونٹ کے لیے پاکستان کا سفر کرنے پر کوئی تحفظات نہیں ہوں گے ، 2 دہائیوں بعد پاک سرزمین پر کسی بڑے ایونٹ کا انعقاد ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا کہ عالمی ایونٹ کئی برسوں بعد پاکستان میں ہوگا، اگر ہم اسے اہل نہیں سمجھتے تومیزبانی کیلیے منتخب ہی نہیں کرتے۔

سی ای او جیف ایلڈرائس کا کہنا ہے کہ 2 سالہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سائیکل کرکٹ کے فروغ کیلیے اہم ہے ، ورلڈ گلوبل باڈی نے گزشتہ دنوں 2032-2024 آئی سی سی ایونٹس کا شیڈول جاری کیا تھا۔
کیا جنرل فیض نے واقعی عامر لیاقت کی سفارش کی؟
سی ای او جیف ایلڈرائس نے بتایا کہ ہمارے پاس مختلف فارمیٹس کے الگ ایونٹس ہیں، ہر 2 برس میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کھیل کے فروغ کیلے اہم ہوگا۔

Back to top button