ٹائیگر فورس سے ٹڈی دل بھگانے کا کام لیا جائے

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کچھ نہیں کرسکتی تو ٹڈی دل کو بھگانے کےلیے شور و واویلا کرانے کا کام لے لیں۔
سراج الحق نے کہا کہ تمام ادارے ناکام ہو چکے ہیں، حکومتی پالیسیوں سے غریب آدمی کا نقصان ہو رہا ہے، سندھی، بلوچی اور پنجابی کورونا ایک جیسا نہیں، حکومت تمام صوبوں کےلیے یکساں کورونا بچاؤ پالیسی نہیں بناسکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان وزیراعظم نہ ہوتے تو 20 مرتبہ استعفیٰ مانگ چکے ہوتے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کمیشن مافیا مہنگے داموں ٹکٹ فراہم کر رہا ہے، قرنطینہ کے نام پر کھانے اور کرائے کے پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا مثبت آنے والوں کے ساتھ مثبت رویہ رکھا جائے اور آئندہ بجٹ میں حکومت غیر ترقیاتی اخراجات ختم کرے تاکہ صحت اور تعلیم پر زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کیا جائے۔
