ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کیلئے ڈالر کمانا مزید آسان بنادیا

سوشل میڈیا کے سب سے مقبول پلیٹ فارم ’’ٹک ٹاک‘‘ نے صارفین کے لیے پیسے کمانے کی شرائط کو مزید آسان کر دیا ہے، ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اب مواد تخلیق کار (کانٹینٹ کریئیٹرز) ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیوز سے بھی پیسے کمانے لگیں گے۔کمپنی کے مطابق ویڈیوز سے پیسے کمانے کے لیے مواد تخلیق کاروں کو چند ضروری باتوں کا خیال رکھنا ہوگا، جس میں سے سب سے اہم بات اصلی مواد ہونا ہے، اسی طرح پیسے کمانے کیلئے ویڈیو کے دورانیے، سرچ ویلیو اور آڈینس انگیجمنٹ کو بھی اہم قرار دیا گیا ہے، یعنی جو مواد تخلیق کار چاروں شعبوں پر پورا اتریں گے، وہ جلد ہی ٹک ٹاک سے پیسے کمانا شروع ہو جائیں گے۔ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے نئے طریقے کے تحت کسی بھی اکاؤنٹ ہولڈر کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہونا لازمی ہوگی جبکہ ان کی ویڈیوز کے ویوز ایک ماہ میں ایک لاکھ تک ہونا لازمی ہوں گے، یعنی جن مواد تخلیق کاروں کے ٹک ٹاک پر 10 ہزار فالوورز ہوں گے اور ان کی ویڈیوز کو ایک ماہ میں ایک لاکھ بار دیکھا جا چکا ہوگا، وہ فوری طور پر اپنی ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیوز سے پیسے کمانے لگیں گے، ٹک ٹاک نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران پلیٹ فارمز پر بعض مواد تخلیق کاروں کی ماہانہ کمائی 50 ہزار ڈالر سے بھی زائد ہوچکی ہے اور کانٹینٹ کریئیٹرز کی کمائی میں 250 فیصد اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اگر آپ اس میں مقبول ہونا چاہتے ہیں تو یہ جاننا ضروری ہے کہ پوسٹ کرنے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے، ویسے تو ٹک ٹاک میں ٹرینڈز مسلسل بدلتے رہتے ہیں مگر یہ جاننا اہم ہوتا ہے کہ آپ کے ناظرین کس وقت سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں، تاکہ ویڈیو وائرل ہوسکے۔ناظرین کے بارے میں جاننے کا آسان طریقہ ٹک ٹاک کے بزنس اکاؤنٹ پر سوئچ کرنا ہے، ٹک ٹاک بزنس اکاؤنٹ پر سوئچ کرنا مفت ہوتا ہے اور سیٹنگز میں منیج اکاؤنٹ کے سیکشن میں اس کا آپشن موجود ہے۔
