ٹیکس ادانہ کرنیوالوں کی موبائل سم بلاک کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر نے انتہائی قدم اٹھالیا۔7لاکھ سے زائد نان فائلرز کونوٹس جاری کردیا۔اگر پھر بھی ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے تو اگلے مرحلے میں موبائل بم بلاک کردی جائے گی۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس آئی ایم ایف کی رہنمائی کے بعد جاری کیےگئے ہیں۔نان فائلرز کو نوٹس بینکوں اور بجلی کے بلوں کے مطابق جانچ کرکے بھجوائےگئے ہیں، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں سےکہا گیا ہےکہ وہ فوری طور پرگوشوارے جمع کرائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس کے بعد ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کی جائےگی، دوسرے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔ رواں سال10 لاکھ سے زائد نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف  رکھا ہے۔

Back to top button