ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ بارڈ کا نام تبدیل

گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ بارڈ کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ صارفین گوگل اسسٹنٹ کو بھی جلد الوداع کہہ دیں گے۔گوگل بارڈ کا نام اب جیمنائی رکھ دیا گیا ہے جو اس کمپنی کا وہ اے آئی ماڈل ہے جسے دسمبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں لگ بھگ ایک سال قبل اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ کو متعارف کرایا تھا، جس میں حال ہی میں تحریری ہدایات سے تصاویر بنانے کی صلاحیت کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔
بارڈ کا نام اس وقت تبدیل کیا گیا ہے جب گوگل کی جانب سے جیمنائی پرو کی سپورٹ اس اے آئی چیٹ بوٹ کے لیے فراہم کی گئی۔

Back to top button