کیا مونگ کی دال سے وزن کم کیا جا سکتا ہے؟

ہری مونگ کی دال کا استعمال اکثر گھروں میں کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ غذائیت سے بھری یہ مونگ دال وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار اداکر تی ہے۔کیا آپ وزن کم کرنے کیلئے روز ایک ہی ڈائٹ پلان پر عمل کرکے تھک چکے ہیں اور کچھ نیا کھانا چاہتے ہیں تو ہری مونگ کی دال کا انتخاب بہترین ہوگا۔
ہری مونگ کی دال کو پودے سے حاصل کیا جاتا ہے جو فائبر، پروٹین، وٹامن بی 6، وٹامن سی اور فولیٹ سمیت منرلز میں آئرن، میگنیشیم اور پوٹاشیم کا خزانہ ہے۔اس کے علاوہ اس دال میں فیٹس اور کولیسٹرول کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جو وزن کرنے کیلئے بہترین ہے۔