ٹی ایل پی معاہدہ پرعملدرآمد کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب
حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، اجلاس میں معاہدے کے تمام نکات پر عمل درآمد کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیراعلیٰ محمد خان کریں گے اور اس اجلاس میں پنجاب سے وزیر قانون راجہ بشارت بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب نے معاہدے کے تمام نکات پر عمل درآمد کر لیا ہے اور اس حوالے سے حتمی رپورٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
صوبائی پنجاب حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم کے 577 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے گئے ہیں ، 2100 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں ، پنجاب ٹی ایل پی کالعدم سٹیٹس ختم کرنے کیلئے پہلے ہی سمری کی منظوری دے چکا ہے۔
