وفاقی حکومت کے خلاف تحریک: پی ٹی آئی کی جے یو آئی (ف) کو مشترکہ احتجاج کی پیشکش

 

 

 

وفاقی حکومت کے خلاف ممکنہ مشترکہ سیاسی حکمت عملی کے سلسلے میں پی ٹی آئی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم مشترکہ احتجاج کے معاملے پر تاحال حتمی اتفاق رائے سامنے نہیں آسکا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے جے یو آئی (ف) کے قائدین سے ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کی تجویز پیش کی۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ جے یو آئی (ف) نے فی الحال مشترکہ احتجاج کی حمایت نہیں کی۔جے یو آئی (ف) کا مؤقف ہےکہ احتجاجی تحریک سے قبل دونوں جماعتوں کے درمیان مکمل اعتماد کی بحالی ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف قیادت کے درمیان آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔

کشمیری عوام کے صبر، تحمل اور برداشت کو سلام پیش کرتے ہیں: فضل الرحمان

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے جے یو آئی ف کے قائدین سے ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے براہ راست ملاقاتیں ہوچکی ہیں،وفاقی حکومت کےخلاف مؤثر تحریک چلانے پر دونوں جماعتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے،دونوں جماعتیں متعدد معاملات پر متفق ہونے کےقریب پہنچ چکی ہیں۔

 

Back to top button