پاکستانی شوبز سٹارز کےنیلی آنکھوں والے خوبصورت بچے

بچے تو سب کے ہی پیارے ہوتے ہیں لیکن چند پاکستانی شوبز ستارز کے بچے اپنی نیلی آنکھوں کی وجہ سے ہر محفل میں مرکز نگاہ بن جاتے ہیں۔ خوبصورت آنکھیں شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔ کچھ لوگ آنکھوں کے مختلف رنگ امراض چشم یا کسی جینیاتی کمزوری کی وجہ قرار دیتے ہیں جبکہ تحقیق کے مطابق نیلی آنکھیں کسی بیماری کی وجہ سے نہیں بلکہ نسل در نسل منتقل ہوتے ایک جینیاتی عمل کے ذریعے ہی ہوتی ہیں۔

ایمن اور منیب بٹ کی بیٹی امل منیب نے تو اپنی پیدائش سے پہلے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی تھی۔۔۔ بچی کی پیدائش سے قبل سب کو انتظار تھا کہ اس خوبصورت جوڑی کا بچہ کتنا حسین ہوگا اور پھر جب امل دنیا میں آئیں تو یقین ہوگیا کہ کچھ بچے حسن میں ماں باپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔امل کی آنکھیں پہلے گرے رنگ کی معلوم ہوتی تھیں لیکن اب اس کی آنکھیں نیلی ہوچکی ہیں اور اس کی بھولی صورت پر نیلے رنگ کی آنکھیں چار چاند لگتی ہیں۔۔۔لوگ اسے کرینہ کپور کے بیٹے تیمور سے بھی ملاتے ہیں۔۔۔
Aiman Khanفاطمہ کنور اور کنور ارسلان کے بڑے بیٹے کی پیاری اور من موہنی صورت کے تو سب ہی دیوانے تھے لیکن جب ان کے چھوٹے بیٹے ماہ بیر نے دنیا میں قدم رکھا تو پتہ چلا کہ حسن و جمال میں وہ بڑے سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں۔۔۔رنگین آنکھوں والا یہ بچہ دیکھنے سے ہی انگریز لگتا ہے اور اس پر اس کی حسین آنکھیں اس کے حسن کو دوبالا کر دیتی ہیں۔ کہنے والے تو کہتے ہیں کہ اس نھنے استاد کی آنکھیں ماں باپ سے بھی زیادہ کمال کی ہیں۔-
Fatima Kunwarسعدیہ امام کی بیٹی میرب عدنان کو دیکھ کر بھی ایسا لگتا ہے کہ جیسے ایشوریا رائے پاکستان میں پیدا ہوگئی ہوں۔۔۔ان کی آنکھوں کا رنگ گرے اور نیلے رنگ کی آمیزش سے بنا ہے اور معصوم صورت کے ساتھ یہ رنگ بہت ہی کمال لگتا ہے-
Sadia Imamاداکار بابر خان کی بیٹی مریم خان کی آنکھیں ڈاکٹر شائستہ لودھی کے شو میں پہلی بار دکھائی دیں۔۔۔انتہائی خوبصورت رنگوں پر مشتمل ان آنکھوں سے بچی کے بھولپن میں اور اضافہ ہورہا تھا۔۔۔مریم کی آنکھیں گرے ہیں –
Actor Babar Khanگلوکار اور اداکار ہارون شاہد کے بیٹے موسیٰ ہارون کی آنکھوں کا رنگ اپنے ابا جیسا ہے۔۔۔بہت خوبصورت ہلکے گرے رنگ کی آنکھیں جن میں ہلکا سا بھورا پن بھی ہے۔۔۔یہ آنکھیں ہارون شاہد جیسی ہی ہیں لیکن بچے کے بھولے سے چہرے پر خوب جچتی ہیں۔
haroon shahid 9

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button