پاکستانی ٹیم بغیر گول کیپرز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے چلی گئی

پاکستانی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بغیر گول کیپر ڈھاکہ روانہ ہوگئی۔قومی ہاکی ٹیم کے چار میں سے ایک بھی گول کیپر ٹیم کے ساتھ جہاز میں نہ بیٹھ سکا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم میں 2 گول کیپرز عبداللہ اور وقار کو شامل کیا تھا ، دونوں گول کیپرز جونیئر ٹیم کے ساتھ بھارت میں کھیلے تھے ، جونیئر ٹیم کی مایوس کارکردگی پر کیمپ میں مزید 2 گول کیپرز مظہر اور امجد کو طلب کیا گیا۔
قومی ہاکی ٹیم سابق کپتان سلمان اکبر امریکی گول کیپرز کو تربیت فراہم کرینگے ، امجد علی اور مظہر عباس کے بنگلادیش کے ویزے نہ لگنے کی وجہ سے روانہ نہیں ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں: کروشیا کا فنگر پرنٹ نما انوکھا جزیرہ
ایشین چیمپئنز ٹرافی 14 دسمبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگی اور اگر 13 دسمبر تک کسی گول کیپر نے ٹیم کو جوائن نہ کیا تو پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں مسائل بڑھیں گے۔