قومی بچت سکیموں پر شرح منافع بڑھا دیا گیا
حکومت کی جانب سے قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے قومی شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور اس کا اطلاق آج سے ہو رہا ہے۔
بہبود سیونگز اکاؤنٹ پر 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد ، پینشنرز اکاؤنٹ پر شرحِ منافع 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد اور ریگولر انکم اکاؤنٹ پر منافع 8.76 سے بڑھا کر 10.80 فیصد کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سیالکوٹ واقعے سے ہم GSP پلس سٹیٹس کھونے والے ہیں؟
سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.50 فیصد سے بڑھا کر 7.25 فیصد ، سپیشل سیونگز اکاؤنٹس پر 8.20 فیصد سے 10.60 فیصد ، ڈیفنس سیونگ اور سرٹیفکیٹ پر منافع 9.37 فیصد سے بڑھا کر 10.98 فیصد کردیا گیا ہے۔
