پاکستان بیرونی ادائیگیوں کی ذمہ داریاں پوری کرے گا

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کاکہنا ہے کہ پاکستان بیرونی ادائیگیوں کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں، سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کے حصول کے لیے بات چیت جاری ہے، چین سے بھی 3 ارب ڈالر کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔
عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سالانہ تعطیلات چل رہی ہیں، ہم ان کے حکام سے رابطے میں ہیں، وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے ڈونرز کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوگی، یہ کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہورہی ہے،پاکستان بیرونی ادائیگیوں کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
