پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کاروباری روز کے آغاز کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی ، 100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 647 پوائنٹس کمی سے 43829 پر بند ہوا ، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 821 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 43720 رہی جبکہ بازار میں آج 22 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 108 ارب روپے کم ہوئی ہے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 6 سو 78 ارب روپے ہے۔