پاکستان میں واٹس ایپ کی متبادل چیٹنگ ایپ متعارف کرادی گئی

ملک میں واٹس ایپ کی متبادل چیٹنگ ایپ ’’بیپ پاکستان‘‘ کا اجراء کر دیا گیا۔پاکستان کی پہلی کمیونیکیشن ایپ کا اجراء کر دیا گیا، وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بیپ پاکستان نامی ایپلیکیشن کا افتتاح کیا۔سید امین الحق نے ای آفس کے نئے و جدید ویب ورژن کا بھی اجراء کیا۔ اسمارٹ و ای آفس کے تحت ان ایپلی کیشنز کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت بنایا گیا۔
امین الحق نے کہا کہ ایپلیکیشن کا مقصد حکومتی افسران و ملازمین کے مابین اہم سرکاری گفتگو کو محفوظ بنانا ہے، کامیابی سے استعمال کے ایک سال بعد اسے عوامی استعمال کے لیے بھی اوپن کر دیا جائے گا۔
تقریب میں شاندار خدمات پر شرکاء نے کھڑے ہوکر سید امین الحق کو تالیوں کی بھرپور گونج میں خراج تحسین پیش کیا، سوا تین سال کے دور وزارت میں سید امین الحق نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے۔
