پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار ہوگئی، فعال کیسز 20 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا دوبارہ زور پکڑ رہی ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔
حکومت کی جانب سے وبا کو روکنے کےلیے اسمارٹ لاک ڈاؤنز لگائے جارہے ہیں اور ٹیسٹ، تشخیص اور قرنطینہ (ٹی ٹی کیو) کی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے شہریوں کو ماسک پہننے پر زور دیا جارہا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار476 ہے جس میں سے 3 لاکھ 19 ہزار 431 صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد7 ہزار ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں ملک میں مزید 972 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 20 مریض دم توڑ گئے تاہم 550 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 45 ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے، جون میں وبا کا پھیلاؤ عروج پر دیکھا گیا جس کے بعد جولائی سے بہتری کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہا تاہم اکتوبر سے بتدریج کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گا اور اب نومبر میں صورتحال ایک مرتبہ پھر پریشان کن ہوتی جارہی ہے۔
آج 10 نومبر کو ملک میں وبا کی مجموعی صورت حال کچھ اس طرح ہے:
صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 407 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 329 ہوگئی۔ صوبے میں وبا کی وجہ سے گزشتہ روز 12 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پنجاب میں اموات کی تعداد 2 ہزار 420 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 249 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 110 ہوگئی۔ دارالحکومت میں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 244 ہوگئی ہیں۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 72 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 4 ہزار 830 ہوگئی۔آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 3 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان میں وبا کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 378 ہوگئی۔وادی میں اموات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور جاں بحق مریضوں کی تعداد 93 پر برقرار ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 186 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 40 ہزار 843 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ مزید 2 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی مجموعی تعداد 1290 ہوگئی ہے۔ صوبے میں گزشتہ روز 46 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 152 ہوگئے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ روز کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اموت کی تعداد 154 پر برقرار ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 افراد شفایاب ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 431 ہوگئی۔
ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:
مصدقہ کیسز: 346476
اموات: 7000
صحتیاب: 319431
فعال کیسز:20045
ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 834 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 329 تک پہنچ چکی ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 40 ہزار 843 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 152 ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 22 ہزار 110، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 378 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 830 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:
سندھ: 2687
پنجاب: 2420
خیبرپختونخوا: 1290
بلوچستان: 154
اسلام آباد: 244
آزاد کشمیر: 112
گلگت بلتستان: 93

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button