پاکستان کا بابرکروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ
پاکستان نے مقامی طور پر تیارکردہ بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بابرکروز میزائل بی 1 کے کامیاب تجربے پر صدر ، وزیراعظم، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیف نے سائنسدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی۔
میزائل تجربے کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چئیرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن جنرل ندیم ذکی منج کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ پاکستان کی اسٹریٹیجک ڈیٹرنس کومزید مضبوط بنائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو شاندارکارکردگی پرمبارکباد دی۔
کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمد علی،اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، اسٹریٹجک فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرزنے میزائل لانچنگ کا مشاہدہ کیا۔
