پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں 2 مرحلوں میں تقسیم

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف مرحلوں میں تقسیم کر دیا، نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا۔
صوبائی حکومت حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا، پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ پنجاب کے 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔
پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی میں 3 سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، اس کے علاوہراجن پور، لیہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی 3 سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

Back to top button