پاکستان کا بھارت میں آفیشل ٹوئیٹر اکائونٹ بلاک

حکومت پاکستان کے بھارت میں آفیشل ٹوئیٹر اکائونٹ کو بلاک کر دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی اکائونٹ کے حوالے سے سکرین شاٹ بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی خبر رساں ویب سائٹ اے این آئی کی جانب سے شیئر حکومت پاکستان کے ٹوئٹر پیج پر لکھا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے بلاک کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی اس خبر پر فوری طور پر پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Back to top button