علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ : تین بیٹوں کی شرکت، مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی خدشات کے باعث غیر حاضر

 

 

 

ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں ان کے تین بیٹے، مسعود خامنہ ای، میثم خامنہ ای اور مصطفیٰ خامنہ ای نے شرکت کی، جب کہ ان کے بیٹے اور جانشین مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی خدشات کے باعث شریک نہیں ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق تہران میں ہونے والے نمازِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایرانی عوام کے علاوہ اعلیٰ حکومتی شخصیات، مذہبی رہنما اور مختلف ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق نمازِ جنازہ کے دوران مسعود، میثم اور مصطفیٰ خامنہ ای دیگر سوگواران کے ساتھ موجود رہے، جب کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے قائم مقام سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ذرائع کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای تقریب میں اس لیے شریک نہیں ہوئے کیوں کہ ان کی سکیورٹی کے حوالے سے سخت خدشات موجود تھے۔

ایرانی حکام نے اس بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں،تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر ان کی عوامی موجودگی محدود رکھی گئی۔

Back to top button