کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 27ویں برسی، وزیر اعظم کا خراج عقیدت

کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی برسی پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ کرنل کیپٹن شیر خان شہید کی لازوال قربانی پاکستان کی عسکری تاریخ کا درخشاں باب ہے،یہ قربانی مادرِ وطن سے وفاداری اور شجاعت کی اعلیٰ ترین روایات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرنل شیر خان شہید کی یہ عظیم قربانی یاد دلاتی ہےکہ ہماری آزادی اور خودمختاری ہمارے شہداء کے مقدس خون کی مرہونِ منت ہے۔بیرونی یا اندرونی خطرے کے خلاف اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کی آج 27 ویں برسی ہے۔5 جولائی 1999 کو کارگل کے محاذ پر دشمن سے لڑتےہوئے جامِ شہادت نوش کرنےوالے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرأت اور بہادری کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
شہید قومی ہیرو کے مزار پر صبح پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
