عوام کو خامنہ ای کےلیے روتا دیکھ کر حیران ہوں : امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی عوام کی جانب سے آیت اللہ علی خامنہ ای کےلیے جذباتی اظہار دیکھ کر حیران رہ گئے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو خامنہ ای کےلیے روتا دیکھ کر حیران ہوں، سمجھتا تھا ایرانی ان سے نفرت کرتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر چاہتے تو خامنہ ای کے جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بناسکتے تھے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیوں کہ اس صورت میں مذاکرات کےلیے کوئی فریق باقی نہیں رہے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران اور امریکا نے باہمی اتفاق سے مذاکرات میں عارضی وقفہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایرانی معاہدہ کرنے کےلیے بےتاب ہیں۔
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں مجھ سے ملاقات کےلیے درخواست کی ہے،ہمارے درمیان اچھی ہم آہنگی ہے،نیتن یاہو جانتے ہیں کہ باس کون ہے۔
علاوہ ازیں امریکا کے250 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج پوری امریکی قوم آزادی کا جشن منارہی ہے،یوم آزادی کا جشن منانے کےلیے واشنگٹن میں لاکھوں لوگ جمع ہیں،امریکا آج دنیا کےلیے امید کی کرن ہے ، امریکا نے ہر شعبے میں گراں قدر ترقی کی ہے۔امریکا میں مکمل طور پر مذہبی آزادی ہے،ہمارے ملک میں مذہب اور اظہار کی آزادی ہے،ہم ایک جھنڈے تلے ایک قوم ہیں،میں جو کچھ کہہ رہا ہوں وہ کمیونسٹ نہیں کہہ سکتے، ہم امریکا کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے،امریکا عظیم ہے اور ہمیشہ عظیم رہے گا۔
