پاکستان کی آئی ایم ایف کوشرائط تسلیم کرنے کی یقین دہانی

نگران حکومت نے 70کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط کیلئے آئی ایم ایف کو تمام شرائط پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرادی۔
وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور گورنرسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کو شرائط پرعملدرآمد کےعزم کااظہار کیا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس کی تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کی درخواست پر پہلے جائزے کی تکمیل کریگا۔
