شکارپور،باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق،26افراد زخمی

شکارپور میں میان جوگوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے سے کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں  ضائع ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ افسوسناک واقعے میں دولہا اور دلہن سمیت 26 افراد زخمی بھی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میر پور برڑو جارہی تھی کہ میان جو گوٹھ کے مقام پر بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

Back to top button