ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج 79واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ نمازِ فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں یومِ آزادی کا جشن شروع ہوگیا اور ہر شہر، ہر گلی اور محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، یومِ آزادی منانے کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جگہ جگہ جشنِ آزادی کی ریلیاں نکالی گئیں۔
یومِ آزادی پر لاہور میں گریٹر اقبال پارک اور لبرٹی چوک میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد جشنِ آزادی منانے اور آتش بازی کا نظارہ کرنے کے لیے موجود تھی۔
اس کے علاوہ ملتان میں بھی 14 اگست کے جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد جشن میں شرکت کے لیے پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا
علاوہ ازیں حیدرآباد و دیگر شہروں میں بھی رات 12 بجتے ہی آزادی کا جشن منانے کے لیے جگہ جگہ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جبکہ شہری جشنِ آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
