عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا امکان روشن ہونے کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتوں کمی دیکھی گئی ہے۔

تجارتی اعداد و شمار کے تحت برینٹ خام تیل کے اکتوبر ڈلیوری کے سودوں میں 1.29 ڈالر یعنی تقریباً 1.5 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 87.69 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی 1.30 ڈالر یا 1.6 فیصد سستا ہوکر 81.97 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

عالمی منڈی میں اس کمی کی بڑی وجہ 2026 میں عالمی سطح پر تیل کی طلب کے کمزور رہنے کی توقع اور امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں اضافے کی اطلاعات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم ایران جنگ اور آبنائے ہرمز سے متعلق خطرات نے قیمتوں میں مزید بڑی گراوٹ کو محدود رکھا ہے۔

عالمی تجارت میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، تیل کی طلب اور امریکی ذخائر سے متعلق نئی اطلاعات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

Back to top button