مادھوری کی ایک بارپھرٹی وی سکرین پرواپسی ہوگئی

بالی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 24 سال بعد ایک بار پھر ٹیلی ویژن پر بطور میزبان نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت بہت جلد آنے والے کوئز شو ‘کون ہونار کروڑپتی کی میزبانی کریں گی۔

یہ شو امیتابھ بچن کی میزبانی میں چلنے والے مقبول کوئز شو ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا مراٹھی ورژن ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کی انتظامیہ کی جانب سے منگل کے روز اس کا پہلا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ روایتی مہاراشٹری انداز میں نظر آئیں۔

پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مادھوری نے سبز اور سنہری ساڑھی پہنی ہوئی ہے جس کے ساتھ انہوں نے روایتی سونے کے زیورات اور مہاراشٹری انداز کی نتھ بھی  پہنی ہے۔

Back to top button