ماہرین کاہیٹ سٹروک سےبچنےکیلئےسرخ پیازاستعمال کرنےکامشورہ

ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سرخ پیاز کے استعمال سے گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچا جاسکتا ہے۔
سرخ پیاز کو عام طور پر گرمیوں کے کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر کھایا جاتا ہے، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے یہ شدید گرمی میں لو لگنے یا ہیٹ اسٹروک سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے؟
سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہیٹ اسٹروک کی علامات کیا ہے؟ بہت زیادہ پسینہ آنا، سر درد، چکر آنا، متلی، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا، جلد کا سرخ ہونا اور دیگر علامات ہیٹ اسٹروک کا عندیہ دیتی ہیں۔
مالیکیولز جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کے دوران کھانوں کے ساتھ سرخ پیاز کا استعمال کرنا چاہیے۔
