شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا گیا

مہنگائی کی ماری عوام پروفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا۔

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارےکی شرط پوری کرتے ہوئے  پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 13 روپے 91 پیسے اضافہ کر دیا۔

پیٹرول پر 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر لیوی مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 28 روپے 69 پیسے سے بڑھا کر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر  ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر مجموعی طور پر فی لیٹر 160 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کرنے کی شرط بھی پوری کر لی ہے۔

Back to top button