وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کےپی سے رابطہ، دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے گزشتہ روز بنوں میں پولیس چوکی پر ہونےوالے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کرتےہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی اور حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کےلیے بھی دعا کی۔
شہباز شریف نے اس موقع پر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے وفاقی حکومت کے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنےکے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا حکومت کو ہرممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم کا قطری وزیراعظم سے رابطہ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ملک سے ہرقسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلیے حکومت پرعزم ہے اور اس ناسور کےخلاف تمام ادارے متحد ہیں۔
