اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد ضرور ہے : اسحاق ڈار

 

 

 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کےلیے ضروری ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اس کی روح اور متن کے مطابق عملدر آمد کیا جائے، زیر التوا مسائل کے حل کےلیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان ہمیشہ اقوام کے درمیان امن، مذاکرات،تعاون اور باہمی احترام کا علمبردار رہا ہے،گزشتہ برس کے واقعات نے ایک بار پھر دیرینہ تنازعات کے پُر امن حل کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ خصوصاً جموں و کشمیر کا تنازع جو ہمارے خطے میں بدامنی کا ایک اہم سبب ہے،پاکستان کشمیری عوام کی اس منصفانہ جدوجہد میں اصولی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم ان تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتےہیں جو پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک لاحق خطرات کا مقابلہ کررہے ہیں،قوم ان کے ساتھ متحد ہے اور ان کی خدمت اور قربانیوں کےلیے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہے۔

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہاکہ آئیے ہم اپنے اداروں کو مضبوط بنانے،قومی اتحاد کو برقرار رکھنے، اپنے عوام کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنےاور آنے والی نسلوں کےلیے ایک مضبوط، خوش حال اور پُر امن پاکستان کی تعمیر کے اپنے اجتماعی عزم کی تجدید کریں۔

 

Back to top button