اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی،جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق ملاقات کےدوران حالیہ علاقائی پیش رفت کا بھی جائزہ لیاگیا اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کےلیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کےلیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کےلیے پرعزم ہے۔
اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کےلیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودیہ اور پاکستان مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے: ترک وزارت دفاع
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق نیٹلی بیکر نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کےلیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پراتفاق کیاگیا۔
