ایران پاکستان تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم، ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام

 

 

 

پاکستان کے یوم آزادی پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم قوم کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے یوم آزادی ایک قیمتی موقع ہے، جب کہ یہ دن ایران پاکستان دیرینہ اور تزویراتی تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے ایک نیا موڑ بھی ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے،باہمی اعتماد و احترام اور دونوں ممالک میں موجود وسیع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کےلیے مزید مؤثر اقدامات کےلیے تیار ہیں۔

گوگل کا پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مزید ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، جب کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور تقدیریں بھی پہلے سے زیادہ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی ترقی،خوش حالی اور سربلندی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایران پاکستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کے مزید مضبوط اور مستحکم ہونے کی دعا بھی کی۔

 

 

Back to top button