وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 پولیس زخمی ہوگئے۔ حملے میں وزیر داخلہ محفوظ رہے۔
مستونگ پولیس کےمطابق وزیر داخلہ کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جارہا تھا کہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پر راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے قافلے کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق حملہ آور واقعہ کےبعد فرار ہوگئے، جن کی تلاش کےلیے آپریشن جاری ہے۔
پی ٹی آئی کا GHQپر حملہ کرنے والے سے اظہار لاتعلقی کیوں؟
بلوچستان میں داخلہ امور کے معاون بابر یوسفزئی کےمطابق 20 منٹ تک مسلح افراد اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتےہوئے حملے کا بھرپور جواب دیا۔
وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے واقعہ کےبعد میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ اس طرح کے بزدلانہ حملے سے ان کے ’حوصلے پست نہیں ہوں گے، مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔
