سینیٹ قائمہ کمیٹی : بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو جرمانہ غیر شرعی قرار

 

 

بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو جرمانہ کرنے سے متعلق مجوزہ قانون پر اسلامی نظریاتی کونسل اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر شرعی قرار دے دیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عطاء الرحمٰن کی مصروفیات کے باعث سینیٹر حافظ عبد الکریم کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے فیملی قوانین میں ترامیم سے متعلق رائے دینے کےلیے خصوصی شرکت کی۔

کمیٹی نے سینیٹر سرمد علی کی جانب سے 19 جنوری 2026 کو سینیٹ میں پیش کیے گئے نجی ارکان کے بل ’’مسلم فیملی لاز (ترمیمی) بل، 2026‘‘ پر بھی غور کیا۔

مجوزہ بل میں بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر خاوند پر عائد جرمانہ 5 ہزار روپے سے بڑھاکر 50 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی مذہبی امور سینیٹر ڈاکٹر عبد الکریم نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ جب شریعت نے دوسری شادی پر کوئی شرعی پابندی عائد نہیں کی تو قانون کے ذریعے 5 ہزار روپے جرمانے کی پابندی کیسے عائد کی جاسکتی ہے۔

نادرا کا چِپ کے بغیر نیا کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ متعارف

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بھی بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو 5 ہزار روپے جرمانہ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے مجوزہ شق سے اختلاف کیا۔

 

 

Back to top button