وزیراعظم کا قطری وزیراعظم سے رابطہ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورت حال، جاری امن کوششوں اور پاکستان قطر تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی۔
وزیراعظم آفس کےمطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورت حال اور امن کےلیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر علاقائی استحکام اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کےحوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتےہوئے امن کےلیے پاکستان کی کوششوں میں قطر کی مستقل حمایت کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کےلیے تمام فریقین کے درمیان تعمیری روابط اور مسلسل تعاون ناگزیر ہے۔
شریف خاندان کے اقتدار کا پھل: کرپشن کیسز ختم ہونے لگے
وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتےہوئے تہہ دل سے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ وہ امیر قطر کے آئندہ دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں،جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرےگا۔
