معرکہ حق : تمام سیاسی طاقتیں افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں : مراد علی شاہ

 

 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق نے واضح پیغام دے دیا کہ ملک کے خلاف جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، عوام اور ملک کی تمام سیاسی طاقتیں عسکری افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔

معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر کراچی میں نیوی ڈاکیارڈ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اعلیٰ حکومتی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال آج کے دن دنیا نے دیکھ لیاکہ پاکستان کی افواج کس قدر قابل ہیں،دنیا میں کوئی بھی طاقت پاکستانی افواج کا مقابلہ نہیں کرسکتی،معرکہ حق نے واضح پیغام دے دیا ہے۔پاکستان کی خودمختاری ہمارے لیےسب سے پہلے ہے،عوام پاک افواج کے ساتھ کھڑےرہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت نے پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط کیا : رانا ثناء اللہ

مراد علی شاہ نےکہا کہ بنیان مرصوص میں شہیدوں اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتےہیں،بھارت نے میدان میں شکست کےبعد پروپیگنڈا کا سہارا لیااور وہاں بھی منہ کی کھائی۔

 

Back to top button