وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت نے پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط کیا : رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت نے پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط کیا اور دنیا میں ملک کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آج دنیا کی سپر پاورز بھی پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرتےہوئے اس کا شکریہ ادا کررہی ہیں جب کہ بھارت شکست کے باوجود اب بھی سازشوں میں مصروف ہے۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہاکہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کےلیے استعمال کررہا ہے تاہم پاکستانی قوم اور سکیورٹی ادارے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام
سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت نے پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط کیا اور دنیا میں ملک کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پوری قوم کے اتحاد اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنایاجائے گا۔
