یوکرین تنازع اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے :  روسی صدر

 

 

 

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے عندیہ دیا ہے کہ یوکرین تنازع اب اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے اور جنگ کے خاتمے کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاکہ ان کے خیال میں یوکرین تنازع ایک نتیجے کی طرف بڑھ رہا ہے جب کہ مذاکرات میں سہولت کاری پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ اب یہ معاملہ صرف روس اور یوکرین کے درمیان رہ گیا ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ سلوواکیہ کے وزیراعظم نے بتایا کہ یوکرینی صدر زیلینسکی ذاتی طور پر مجھ سے ملاقات کےلیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امن معاہدہ طے پانے پر ہم تیسرے ملک میں ملاقات کرسکتے ہیں۔

صدر پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ ایران تنازع بھی جلد ختم ہو جائے گا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا روس چین کے ساتھ اہم گیس اور تیل کے معاہدے کے قریب ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیاتھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 9، 10 اور 11 مئی کو جنگ بندی رہے گی، اس دوران روس اور یوکرین میں یومِ فتح کی تقریبات ہوں گیجنگ بندی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ایک ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی ہوگا۔

 

 

Back to top button