پاکستان کے سر سے بلیک لسٹ کی تلوار مکمل طور پر ہٹ چکی

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف انتظامیہ نے تصدیق کی ہے پاکستان کے سر سے بلیک لسٹ کی تلوار مکمل طور پر ہٹ چکی۔
حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر شاندار پیشرفت کی ہے، 27 میں سے 21 نکات پر پاکستان کلیئر ہوچکا، بقیہ 6 کو بھی جزوی طور پر مکمل قرار دیا گیا ہے۔ ایک سال کے اندر پاکستان نے 5 سے 21 نکات تک کامیابی حاصل کی ہے۔ موجودہ صورت حال کی کیفیت آئندہ کے تجزیے کےلیے پاکستان کی معاونت پر مرکوز رہی۔ کرونا وبا کے باوجود اس سنگ میل کےلیے شب و روز محنت کرنے والی وفاقی و صوبائی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ صدر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پاکستان نے تمام ایکشن پوائنٹس پر واضح پیش رفت دکھائی ہے۔ کل 27 میں سے 21 ایکشن پوائنٹس پر مکمل عمل درآمد کیا ہے، تاہم 6 پوائنٹس پر اب بھی مزید پیش رفت کی ضرورت ہے، اس لیے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے مزید کہا ہے کہ پاکستان فروری 2021تک گرے لسٹ میں رہے گا۔
اگلے اجلاس سے پہلے چیک کریں گے کہ پاکستان 6 نکات پر موثر طریقے سے عمل درآمد کر رہا ہے یا نہیں۔ پاکستان میں 27 نکات پر عمل درآمد کی پیشرفت اور اس کی خواہش پائی جاتی ہے۔ حکومت پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان پرعمل درآمد کرے گی۔ پاکستان نکات پرعمل درآمد سے متعلق ترقی کررہا ہے۔ جب پاکستان تمام 27نکات پرعمل درآمد یقینی بنالے گا تب ایک ٹیم پاکستان کا دروہ کرے گی۔ پاکستان کے دورے کا مقصد زمینی حقائق کا جائزہ لینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button