پاک روس تجارت ، اقتصادی تعاون میں تیزی آنے کا امکان

پاکستانی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل روسی ٹرک پاکستان پہنچنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں تیزی آنے کا امکان ہے، ماسکو سے لدے مزید ٹرک جلد ہی پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون مزید بڑھنے کی توقع ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ماسکو سے اسلام آباد کو رعایتی خام تیل، ایل پی جیل ملنے کے بعد روس سے برآمدی سامان لے جانے والا پہلا ٹرک رواں ہفتے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت پاکستان پہنچا۔چنے اور دیگر سامان سے لدی یہ کھیپ جمعہ کی دیر رات خیبر پختونخوا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر کراسنگ کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئی۔ یہ ٹرک ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹ کنونشن کے تحت آیا۔
