پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

خیبرپی کے میں دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر پرتشدد کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے خلاف فورسز کے آپریشن میں شمالی وزیرستان میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے جن میں حافظ گل بہادرگروپ کا دہشتگرد کمانڈر خبیب عرف بلال بھی شامل تھا۔
