چترال میں بارشوں سے تباہی، 7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے

شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، خاتون سمیت 7 افراد ریلے میں بہہ گئے، 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، اس کے علاوہ چترال میں سیلابی ریلےمیں پھنسے 15 افراد کو بچا لیاگیا۔
اس سے قبل وادی نیلم کے علاقے رتی گلی میں بادل پھٹنے سے نالے میں طغیانی آگئی، ریلے میں بہہ جانے والے 5 سیاحوں میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
رتی گلی کلاؤڈ برسٹ کے بعد علاقے میں پھنس جانے والے دو سو سے زائد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیاہے ۔
